پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ایک اور منفی دن رہا، جہاں 100 انڈیکس سال کی کم ترین سطح پر بند ہواجبکہ مارکیٹ میں کاروبار کیے جانے والےحصص کی مالیت 59 ارب مزید کم ہوگئی۔
حصص بازار کا 100 انڈیکس 398 پوائنٹس کمی سے 39 ہزار 634 پوائنٹس پر بند ہوا، کاروبار کے دوران 361 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جس میں 244 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی ہوئی۔
کاروبار کے دوران 11 کروڑ 30 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5 ارب 36 کروڑ روپے رہی تاہم کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8309 ارب روپے ہوگئی۔