بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت تھا، ہے اور رہے گا، محمود عباس

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت تھا ،ہے اور رہے گا ۔

او آئی سی اجلاس سے خطاب میں فلسطینی صدر نے کہا کہ امریکی فیصلہ اسرائیل کےلئےایک تحفہ ہے، مقبوضہ بیت المقدس پرامریکی فیصلےکے خلاف پوری دنیا اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ امریکی صدرکامقبوضہ بیت المقدس پر فیصلہ سنگین جرم اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔

محمود عباس نے یہ بھی کہا کہ امریکا کا یکطرفہ فیصلہ مکمل طورپر مسترد کرتے ہیں ، امن عمل میں امریکا کا کوئی کردار قبول نہیں کریں گے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے