بنگلا دیش سے تعلقات میں مشکلات درپیش ہیں، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش سے تعلقات میں مشکلات درپیش ہیں، بنگلا دیش کو کئی بار 1974کے سہ فریقی معاہدے کی روشنی میں آگے بڑھنےکا کہا۔

دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ مودی کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں، بھارت اپنے انتخابات میں پاکستان کو نہ گھسیٹے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت نے کلبھوشن یادیو کی بیوی اور ماں کو پاکستان بھیجنے کی پیشکش قبول کر لی ہے، دونوں 25 دسمبر کو کلبھوشن سے ملاقات کریں گی۔

ڈاکٹر فیصل ترجمان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو سےان کی بیوی اور والدہ کی ملاقات کی تفصیلات طے کی جاری ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چین نے اقتصادی راہداری کے کسی بھی منصوبے کی فنڈنگ نہیں روکی، فنڈز کا اجراء مخصوص طریقہ کار کے تحت ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی فنڈنگ دونوں ممالک کی حکومتوں، وزارتوں اور کمپنیوں کے مابین طے شدہ اصولوں کے تحت ہوتی ہے، ہمیں چین کی طرف سے سی پیک فنڈنگ روکنے کی کوئی اطلاع نہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے