2018

’’ایک طرف ہیرے ہوں اور دوسری طرف پتھر،
تم کس کا انتخاب کرو گے؟‘‘
میرے دوست ڈوڈو نے دریافت کیا۔
’’ظاہر ہے کہ ہیروں کا۔‘‘
میں مسکرایا۔
’’ایک طرف پھول ہوں اور دوسری طرف کانٹے،
تم کس کا انتخاب کرو گے؟‘‘
ڈوڈو نے دوسرا سوال کیا۔
’’ظاہر ہے کہ پھولوں کا۔‘‘
میں نے جواب دیا۔
’’ایک طرف قلم ہو اور دوسری طرف پستول،
تم کس کا انتخاب کرو گے؟‘‘
ڈوڈو نے پوچھا۔
’’ظاہر ہے کہ قلم کا۔‘‘
میں نے منہ بنایا،
’’لیکن تم مجھ سے یہ انتخاب کیوں کروا رہے ہو؟‘‘
ڈوڈو نے کہا،
’’کیونکہ 2018 انتخابات کا سال ہے۔‘‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے