‘فینی خان’ میں ایشوریا کا لتا کو خراج تحسین

بولی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کا نام اس وقت کئی پروجیکٹس کے ساتھ جوڑا جارہا ہے، جن میں سب سے زیادہ دلچسپ فلم ’فینی خان‘ لگ رہی ہے۔

ویسے تو اس فلم کی کہانی جسمانی خدوخال کا مذاق اڑانے کے موضوع پر مبنی ہے لیکن صرف یہی نہیں بلکہ یہ فلم ہندوستان کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کے نام خراج تحسین بھی ہے۔

ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایشوریا رائے فلم میں ایک مقبول گلوکارہ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جو لتا منگیشکر کی مداح ہوگی۔

اس فلم میں لتا منگیشکر کے کچھ یادگار گانے بھی شامل کیے جائیں گے، جبکہ کچھ کو نئے انداز میں تبدیل بھی کیا جائے گا، اور صرف یہی نہیں فلم میں انیل کپور کی بیٹی کا نام بھی لتا رکھا گیا ہے جو گلوکارہ بننے کی خواہش رکھتی ہے۔

خیال رہے کہ فلم میں ایشوریا کے انداز کی کچھ تصاویر حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئیں۔

رپورٹس کے مطابق فلم سال 2000 کی ہولی وڈ فلم ’ایوری بڈی از فیمس‘ کا ریمیک ہے۔

اس فلم میں انیل کپور بھی گلوکار کے روپ میں نظر آئیں گے۔

فلم کی کہانی انیل کپور اور ان کی بیٹی سے شروع ہوگی، جن کی زندگی میں ایشوریا رائے کے آتے ہی سب تبدیل ہوجائے گا۔

’فینی خان‘ کی ہدایات اتل منجریکر دے رہے ہیں، جس میں اداکار راج کمار راؤ ایشوریا کے ساتھ پہلی مرتبہ رومانوی کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ فلم کے پروڈیوسر راکیش اوم پراکاش مہرا کا اس سے قبل ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ باڈی شیمنگ دنیا بھر میں بڑھتا جارہا ہے اور ایشوریا رائے بچن کو بھی اپنی پیدائش کے بعد وزن بڑھنے پر بہت بار تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

جبکہ ایشوریا رائے کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے حوالے سے انیل کپور کا کہنا تھا، ’مجھے ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی بےحد خوشی ہے، وہ ایک پروفیشنل آرٹسٹ ہیں، میں نے ایشوریا کے ساتھ دو فلموں ‘تال’ اور ‘ہمارا دل آپ کے پاس ہے’ میں کام کیا، دونوں نے ہی اچھا بزنس کیا ہے، اور امید ہے اس فلم کے ساتھ ہم ایک اور کامیابی حاصل کریں گے‘۔

فلم ’فینی خان‘ رواں سال 13 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے