مسلح افواج کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن لوٹا،وزیر اعظم

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کی قربانیوں کی بدولت پاکستان میں امن ممکن ہوسکا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ چراٹ میں اسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر وزیر اعظم نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔

شاہد خاقان عباسی کو ایس ایس جی ادارے، صلاحیتوں اور کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

ایس ایس جی کمانڈوز نے اپنی آپریشنل صلاحیتوں اور مہارت کا مظاہرہ بھی کیا، جبکہ وزیر اعظم نے ایس ایس جی کمانڈوز کے زیر استعمال ہتھیاروں سے فائرنگ بھی کی۔

ایس ایس جی افسران اور جوانوں سے خطاب کے دوران شاہد خاقان عباسی نے ایلیٹ فورس کی کارکردگی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے ایس ایس جی اور مسلح افواج کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا، جن کی بدولت پاکستان میں امن ممکن ہوسکا۔

دورے میں وزیر دفاع خرم دستگیر، کور کمانڈر پشاور اور دیگر سینئر آرمی افسران بھی موجود تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے