فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کے پاکستان میں استقبال کی تیاریاں تیزی سے جاریشیئرٹویٹ

لاہور: فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کے پاکستان میں استقبال کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں تاہم ٹرافی 3 فروری کو پاکستان آئے گی۔

پی ایف ایف کی معطلی کے باوجود فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کے پاکستان میں استقبال کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ ٹرافی 3 فروری کو پاکستان آئے گی جسے لاہور میں چند اہم مقامات پر لے جایا جائے گا۔ اس حوالے سے باقاعدہ اعلان جمعرات کو متوقع ہے۔

رواں سال روس میں شیڈول میگا ایونٹ میں 32 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ یاد رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی جب کہ فیڈریشن میں جاری محاذ آرائی کے سبب فیفا نے پاکستان کی رکنیت ہی معطل کر دی تھی۔

واضح رہے کہ ٹرافی کی پاکستان آمد فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی اور اسپانسرز کی ذاتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ٹرافی ایک دن لاہور میں رہے گی جس کے بعد قازقستان جائے گی۔ فیفا ورلڈکپ ٹرافی پہلی مرتبہ 1974 میں متعارف کرائی گئی تھی۔ 18 قیراط سونے سے تیار کردہ ٹرافی کی لمبائی 36.8 سینٹی میٹر اور اس کا وزن 6.1 کلو گرام ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے