سیریز کے بعد ٹیم سے کارکردگی پر پوچھیں گے،چیف سلیکٹر

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف اچھا نہیں کھیلی اور اس شکست پر کنڈیشنز کا بہانہ بنانا درست جواز نہیں اس لیے سیریز کے بعد کارکردگی کے حوالے سے پوچھا جائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ حریف ٹیم کے خلاف ہماری ٹیم برا کھیلی، نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز مختلف ضرور ہیں لیکن اس کو جواز بنانا درست نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی سیریز کے 2 میچ کھیلے جانے ہیں اس لیے کوئی بیان دے کر اپنے کھلاڑیوں پر دباؤ نہیں ڈالنا چاہتا لیکن سیریز کے بعد کپتان ہو یا کھلاڑی سب سے سیریز میں کارگردی کے حوالے سے پوچھیں گے۔

ایک سوال پر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ سیریز ختم ہوجائے تو ساری ذمہ داری مجھ پر ڈال دیجیے گا بلکہ میں خود اپنی ذمہ داری قبول کرلوں گا۔

ٹیم کے حوالے سے فیصلوں پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے مجھ سے سوال ضرور پوچھیے لیکن یہ حقیقت ہے کہ سلیکشن کمیٹی اور کوچ ایک ہی پیج پر ہیں اور تمام فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے