واٹس ایپ کا یہ فیچر ضرور پسند آئے گا

آپ کو ہوسکتا ہے اکثر واٹس ایپ پر ایسے پیغامات ملے ہوں، جن میں لکھا ہوتا ہے کہ اس کو پڑھ کر اتنے لوگوں کو فارورڈ کریں تو خوشخبری ملے گی اور ایسا نہ کرنے پر نقصان ہوسکتا ہے؟ اگر ہاں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس میسجنگ اپلیکشن نے اب اس پر ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ان چین لیٹر اسٹائل اسپام میسجز اور وائرل جعلی افواہوں کی روک تھام کے لیے واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واٹس ایپ اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹس واٹس ایپن ڈاٹ این ایل اور WABetaInfoنے اس ایپ کے نوٹیفکیشن میسجز میں اس فیچر کو دیکھا، جس کا مقصد صارفین کو اس طرح کے اسپام پیغامات کے خطرات سے خبردار کرنا ہے اور ایک نوٹس ڈسپلے کرے گا جس پر لکھا ہوگا ‘ یہ پیغام اتنی بار فارورڈ کیا جاچکا ہے’۔

اسی طرح کا انتباہ اس وقت بھی سامنے آئے گا جب اکثر فارورڈ کیے جانے والے پیغامات موصول ہوں گے۔

یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے اور کب تک سامنے آئے گا، ابھی کہنا مشکل ہے۔

اس حوالے سے واٹس ایپ فی الحال بات کرنے سے انکار کیا ہے۔

جیسا بتایا جاچکا ہے کہ یہ چین لیٹر پیغامات حیران کن دعوﺅں سے بھرپور ہوتے ہیں اور دیگر افراد پر زور دیا جاتا ہے کہ اپنے تمام دوستوں تک اسے فارورڈ کریں۔

اسی طرح واٹس ایپ کے پلیٹ فارم پر جعلی افواہیں بھی بہت تیزی سے پھیلتی ہیں اور کئی ممالک میں تو اس کے نتیجے میں حالات بھی کشیدہ ہوچکے ہیں۔

فیس بک نے بھی گزشتہ ماہ اس طرح کی پوسٹس کے حوالے سے کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تفصیلات یہاں پڑھیں : فیس بک پر ایسی پوسٹ کبھی مت کریں

فیس بک کے مطابق ایسی پوسٹس کو مکمل پابندی کا سامنا تو نہیں ہوگا مگر انہیں نیوزفیڈ پر اتنا نیچے پھینک دیا جائے گا کہ وہ اکثر افراد کی رسائی سے دور ہوجائیں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے