سلمان خان خاتون اینکر کے’بھائی‘ بولنے پر بھڑک اٹھے

بالی وڈ اسٹار سلمان خان انٹرویو کے دوران خاتون اینکر کی جانب سے بھائی پکارنے پر بھڑک اٹھے۔

سلمان خان کو فلم نگری میں مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے جس میں ’پریم‘، ’دبنگ خان‘، ’سلطان‘،’ٹائیگر‘ اور ’بھائی جان‘ نام شامل ہیں۔

سلو میاں بھی اپنے ان ناموں سے پکارے جانے پر خوش ہوتے ہیں لیکن گزشتہ دنوں انہیں خاتون اینکر کا انٹرویو میں ’بھائی‘ کہنا برا لگ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی کامیابی کے بعد کترینہ کیف کے ہمراہ انٹرویو دے رہے تھے کہ اس دوران خاتون اینکر نے انہیں ’بھائی‘ کہہ کر مخاطب کیا جس پر سلمان غصہ ہوگئے۔

سلمان خان نے غصہ چھپانے کے لیے فوراً کترینہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے بھائی نہیں ہیں۔

سلو میاں کے جواب کے بعد خاتون اینکر نے بھی کہا کہ وہ سب لوگوں کی طرح انہیں ’بھائی جان‘ کہہ کر مخاطب کرنا چاہتی تھیں تاہم یہ معاملہ وہیں ختم ہوگیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سلمان خان کو فلم ’کک‘ کی تشہیر کے دوران بھائی کہہ کر مخاطب کیا گیا تھا جس پر انہوں نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی 2 بہنیں ہیں لہٰذا انہیں کسی اور کا بھائی نہیں بننا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے