کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیم پر حملہ، ماں بیٹی جاں بحق

نامعلوم افراد نے انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر اس وقت فائرنگ کی جب بی بی سکینہ اور اس کی بیٹی رضوانہ مہم کے دوران گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلانے میں مصروف تھیں: پولیس

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے انسداد پولیو مہم کی 2 لیڈی ورکرز ماں بیٹی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق شالکوٹ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر اس وقت فائرنگ کی جب بی بی سکینہ اور اس کی بیٹی رضوانہ مہم کے دوران گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلانے میں مصروف تھیں۔ فائرنگ سے ماں بیٹی موقع پر ہی دم توڑ گئیں جن کی لاشوں کو بی ایم سی منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کر دی۔

قائم مقام ڈی آئی جی اعتزاز گورایہ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیکس اور ٹرانزٹ پوانٹس پر ٹیموں کے ساتھ سکیورٹی ہوتی ہے۔ عام طور پر ورکرز کی ڈیوٹیاں ان کے علاقوں میں ہی لگائی جاتی ہے۔ واقعے میں ملوث ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہونگے، دہشت گردوں کے خلاف شواہد مل گئے ہیں۔

دوسری جانب شالکوٹ میں پولیو مہم روک دی گئی جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں پولیو مہم جاری ہے۔ کوئٹہ، پیشن اور قلعہ عبداللہ میں 5 روزہ مہم کا آج چوتھا روز ہے تاہم صوبے کے دیگر اضلاع میں تین روزہ پولیو مہم کل ختم ہو گئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے