انفلوئنزا وائرس کی روک تھام اور تدارک کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ،درخواست ایکٹوزم پینل کے سربراہ ایڈوکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائرکی گئی۔
ذرائع کے مطابق درخواست میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر صحت پنجاب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے.
درخواست گزار کے مطابق ملک میں اب تک 1472 انفلوئنزا وائرس کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ24 افراد حکومت کی نااہلی کے باعث اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
درخواست گزار نے مزید کہا کہ حکومت عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،صحت اور تعلیم کا اربوں روپیہ اورنج لائن میٹرو ٹرین پر لگا دیا گیا ہے۔
درخواست میںمزید کہا گیا ہے کہ عدالت فوری طور پر انفلوئنزا وائرس کے تدارک کے لیے احکامات جاری کرے اور ذمے داروں کے خلاف کاروائی کاحکم دے۔