ترکی نے شام میں کردش ملیشیا کے خلاف آپریشن شروع کردیا

ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے اعلان کیا ہے کہ ان کی افواج نے شام میں کردش ملیشیا کے خلاف فضائی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے شام میں کردش ملیشیا کے خلاف آپریشن کا اعلان اپنے ٹی وی خطاب کے دوران کیا۔

بن علی یلدرم کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج نے کردش ملیشیا کو ختم کرنے کے لیے شام کے علاقے آفرین میں فضائی آپریشن شروع کردیا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان بارہا اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ ترکی شام میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانے جڑ سے اکھاڑ دے گا۔

ترک فوج کی جانب سے شام میں شروع کیے گئے آپریشن کو ’اولیو برانچ‘ کا نام دے کر کہا گیا ہے کہ اس مشن کا مقصد کردش ملیشیا اور داعش کا خاتمہ ہے۔

امریکا نے خبردار کیا ہے کہ ترکی کی جانب سے شام میں آپریشن سے علاقہ عدم استحکام کا شکار ہو گا جبکہ روس نے بھی آپریشن اولیو برانچ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس صورت حال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انقرہ کی جانب سے شام میں آپریشن کی خبر کے بعد مخالف گروہوں پر زور دیتے ہیں کہ اس کی بھرپور مخالفت کی جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے