عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں منظور

کراچی: سندھ اسمبلی نے عمران خان اور شیخ رشید کے پارلیمنٹ سے متعلق توہین آمیز بیان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی۔

پیپلز پارٹی کی غزالہ سیال اور ایم کیو ایم کی ظفر کمالی نے عمران خان اور شیخ رشید کے پارلیمنٹ سے متعلق توہین آمیز بیان کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی۔ جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظورکرلیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید نے پارلیمنٹ کو گالی دے کر توہین کی ہے، جس پر وہ قوم سے معافی مانگیں۔

قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رکن تیمورتالپور نے تجویز دی کہ یہ ایوان قرارداد منظور کرے کہ عمران خان جب تقریر کرے تو پہلے اس کا ڈوپ ٹیسٹ کیا جائے، نثارکھوڑو نے کہا کہ اسلام میں جوا کھیلنا گناہ کبیرہ ہے لیکن عمران خان نے جوا کھیلنے کا اعتراف کیا، جس نے پارلیمنٹ کو لعنت بھیجی اس کو لعنت واپس بھیجی جائے۔

ایم کیو ایم کے صابر قائم خانی نے کہا کہ سنتے رہتے ہیں کہ پیر مرید کو لے گیا لیکن عمران خان تو پیرنی کو ہی لےاڑے۔ قرارداد کی منظوری کے دوران تحریک انصاف کے ثمرعلی خان اور خرم شیر زمان نے بولنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے