اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 719 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی کا رجحان رہا جہاں دن کا اختتام 719 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 44 ہزار 898 پوائنٹس پر ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں دن کے ابتدائی سیشن میں تنزلی ہوئی اور مارکیٹ دن کی کم ترین سطح 44 ہزار 122 پوائنٹس پر پہنچ گئی لیکن اگلے سیشنز میں بہتری آئی اور ایک وقت میں بلند ترین سطح 44 ہزار 951 کو چھوا۔

پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 13 ارب 25 کروڑ مالیت کے 29 کروڑ 40 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔

مارکیٹ میں 380 کمپنیوں کے حصص کے کاروبار میں 275 کے لین دین میں اضافہ، 91 کے کاروبار میں کمی جبکہ 14 کمپنیوں کے کاروبار میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

سیمنٹ کا شعبہ 4 کروڑ 79 لاکھ حصص کے لین دین کے ساتھ نمایاں رہا۔

پی ایس ایکس میں انفرادی طور پر ایمٹیکس لمیٹڈ ایک کروڑ 97 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ پہلی نمبر پر رہی۔

پاور سیمنٹ ایک کروڑ 60 لاکھ، ٹی آرجی پاک لمیٹڈ ایک کروڑ 54 لاکھ حصص کا لین دین ہوا اور دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

پاک الیکٹرون ایک کروڑ 51 لاکھ اور ایزگارڈ نائن ایک کروڑ 29 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر شامل رہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے