نقیب قتل کیس میں ملوث 6 پولیس اہلکاروں کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے نقیب اللہ کیس میں ملوث 6 پولیس اہلکاروں کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

نیوز کے مطابق نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کیس ملوث 6 پولیس اہلکار سب انسپکٹر محمد یاسین، اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) فرحت حسین، اے ایس آئی اللہ یار، ہیڈ کانسٹیبل خضرت حیات، ہیڈ کانسٹیبل محمد اقبال اور کانسٹیبل ارشد علی کو حراست میں لیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق تمام اہلکار ملیر کے سچل تھانے کی چوکی عباس ٹاؤن اور ہائی وے کے قریب چوکی پر تعینات تھے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ یہ تمام اہلکار اس پولیس پارٹی میں شامل تھے جس نے نقیب اور اس کے دوستوں کو اٹھایا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے تمام گرفتار اہلکاروں کو سندھ ہائیکورٹ کے انتظامی جج کی عدالت میں پیش کیا جہاں ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے ملزمان کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے