بجارانینےپہلے بیوی کو قتل کیا پھر خودکشی کرلی‘

کراچی پولیس نے صوبہ سندھ کے صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی کی موت کو خودکش قرار دے دیا ہے، ابتدائی تحقیقات میں کہا گیا گیا ہے میر ہزار خان نے پہلے بیوی کو قتل کیا اس کے بعد خودکش کرلی۔

ڈی آئی جی جنوبی آزاد خان کے مطابق دوپہر کو ڈہائی بجے کے قریب درخشاں پولیس کو اطلاع ملی کہ ڈیفینس کے علاقے خیابان جانباز میں صوبائی وزیر میر ہزار بجارانی اور ان کی اہلیہ فریحہ فاروق کی لاشیں گھر کے پہلے فلور کے کمرے میں پڑی ہیں۔

اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او درخشاں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچے جہاں فریحہ رزاق کی لاش بیڈ روز سے متصل سٹڈی روم میں موجود تھی جبکہ میر ہزار خان کی لاش اسی کمرے میں موجود صوفے پر پڑی ہوئی تھی۔

ڈی آئی جی جنوبی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جائے وقوعہ کے مشاہدے اور لاشوں کی صورتحال سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ موت آتشی اسلحے کی وجہ سے ہوئی، میر ہزار خان کو سر میں ایک گولی لگی تھی جو دائیں طرف سے لگی اور بائیں طرف سے نکل گئی، جبکہ فریحہ رزاق کو تین گولیاں لگی تھیں جن میں سے ایک سر اور دو پیٹ میں لگیں۔ جائے وقوع سے گولیوں کے چار خول اور دو ثابت گولیاں اور 30 بور کا پستول برآمد ہوا ہے۔

تفتیشی اور فورینزک ٹیموں نے خون کے نمونے، گولیوں کے خول فنگر پرنٹ سمیت متعلقہ شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، جن کا کیمیائی تجزیہ کیا جائے گا، اس کے علاوہ مزید تحقیقات کے لیے سی سی ٹی وی کا ڈی وی آر بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آزاد خان کے مطابق دو پولیس محافظوں سمیت چھ افراد سے تفتیش کی گئی جنھوں نے ابتدائی بیانات میں بتایا ہے کہ کچھ معاملات پر میاں بیوی میں چند سالوں سے ناچاقی جاری تھی، کمرہ اندر سے بند تھا جسے میر ہزار خان کے بیٹے اور ملازمین نے زبردستی کھولا۔

پولیس اعلامیے کے مطابق دستیاب ثبوت، شہادتوں اور پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ میر ہزار خان نے پہلے بیوی کو قتل کیا جس کے بعد اسی ہتھیار کے ساتھ خودکش کرلی۔

دوسری جانب میر ہزار کی میت ہیلی کاپٹر کے ذریعے سکھر ایئرپورٹ پہنچائی گئی جہاں سے اسے ان کے آبائی شہر کرمپور ضلعے کشمور منتقل کیا گیا، جہاں ان کی نمازے جنازہ ادا کی جائے گی۔ کشمور، جیکب آباد، کندھ کوٹ ،کرمپور اور آس پاس کے شہروں میں دوسرے روز بھی سوگ میں کاروبار بند رہا۔

دریں اثناء صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی کی نماز جنازہ کشمور جبکہ ان کی اہلییہ فریحہ رزاق کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی۔

میر ہزار خان بجارانی کی نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کراچی میں مرحوم صوبائی وزیر کی اہلیہ کی نماز جنازہ ڈیفنس کی مسجد میں ادا کی گئی، جس میں شہریوں اور عزیز و اقارب سمیت گورنر سندھ محمد زبیر بھی شریک ہوئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے