زرداری سندھ کا چور ہے اور عمران خان خیبر پختونخواہ کا چور ہے . عائشہ گل لالئی

تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گل لالئی نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ زرداری سندھ کا چور ہے اور عمران خان خیبر پختونخواہ کا چور ہے .

عائشہ گل لالئی نے کہا کہ پنجاب ، خیبر پختونخواہ اور سندھ میں زنا بالجبر ، تشدد ، جنسی جرائم کے بعد قتل اور اغوا برائے تاوان کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے پورے ملک میں بے چینی پائی جاتی ہے . انہوں نے ان واقعات میں پولیس اور حکومتیں خود ملوث ہیں اس لیے انصاف کی فراہمی کی توقع نہیں کی جا سکتی . انہوں نے کہا کہ وہ مجبورا مطالبہ کر رہی ہے کہ ان واقعات کو آئینی فوجی عدالتوں کے سپرد کیا جائے .

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی پولیس پر دباو ڈالتے ہیں اور وہ تمام واقعات جن کا تعلق تحریک انصاف کے لوگوں سے ہے ، پولیس وہاں کارروائی نہیں کر رہی . انہوں نے کہا کہ کے پی کے کی پولیس سیاسی کردار ادا کر رہی ہے .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے