آج کی اہم عالمی خبریں

[pullquote]یمن کے لیے اقوام متحدہ کے نئے مندوب، حریفوں کا خیرمقدم[/pullquote]

خانہ جنگی کے شکار ملک یمن کے متحارب فریقوں نے قیام امن کے لیے اقوام متحدہ کے نئے مندوب کی تعیناتی کا خیرمقدم کیا ہے۔ عالمی ادارے کے سربراہ انٹونیو گوٹیرش نے مارٹن گریفتھس کو یمن کے تنازعے کے حل کے لیے خصوصی مندوب مقرر کیا ہے۔ برطانوی سفارت کار گریفتھس کی تعیناتی موجودہ مندوب اسماعیل ولد شیخ احمد کی جگہ کی گئی ہے۔ سابقہ مندوب کی مدت رواں مہینے کے اختتام پر مکمل ہو رہی ہے۔ یمن کے جنگی حریفوں نے نئے مندوب کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

[pullquote]ایرانی صدر کا بھارتی دورہ، کئی سمجوتے طے پا گئے[/pullquote]

ایرانی صدر حسن روحانی نے آج بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں ایرانی بندرگاہ چا بہار کا آپریشنل کنٹرول ڈیڑھ برس کے لیے بھارت کے سپرد کرنے کا معاملہ بھی طے پا گیا ہے۔ ملاقات کے بعد ایرانی صدر اور بھارتی وزیراعظم نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ دونوں لیڈروں نے دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ یہ امر اہم ہے کہ چا بہار بندرگاہ کی تعمیر و ترقی میں بھارت نے بھی سرمایہ کاری کی ہے۔ حسن روحانی نے جمعرات پندرہ فروری سے جنوبی بھارتی شہر حیدرآباد سے اپنے دورے کا آغاز کیا تھا۔

[pullquote]ایرانی صدر کا بھارتی دورہ، کئی سمجوتے طے پا گئے[/pullquote]

ایرانی صدر حسن روحانی نے آج بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں ایرانی بندرگاہ چا بہار کا آپریشنل کنٹرول ڈیڑھ برس کے لیے بھارت کے سپرد کرنے کا معاملہ بھی طے پا گیا ہے۔ ملاقات کے بعد ایرانی صدر اور بھارتی وزیراعظم نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ دونوں لیڈروں نے دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ یہ امر اہم ہے کہ چا بہار بندرگاہ کی تعمیر و ترقی میں بھارت نے بھی سرمایہ کاری کی ہے۔ حسن روحانی نے جمعرات پندرہ فروری سے جنوبی بھارتی شہر حیدرآباد سے اپنے دورے کا آغاز کیا تھا۔

[pullquote]جرمنی: ایس پی ڈی کی مقبولیت میں مزید کمی[/pullquote]

جرمنی کی بڑی اپوزیشن سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) کی عوامی مقبولیت میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ کمی چانسلر میرکل کی سیاسی جماعت کے ساتھ مخلوط حکومت کی ڈیل مکمل کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔ رائے عامہ کے تازہ جائزے کے مطابق اس وقت ایس پی ڈی کی مقبولیت محض سولہ فیصد رہ گئی ہے۔ دوسری جانب اسی سیاسی جماعت کے ساڑھے چار لاکھ سے زائد رکن مخلوط حکومت کے حق یا مخالفت میں ڈاک کے ذریعے ووٹ دینے کا سلسلہ بیس فروری سے شروع کریں گے۔ ایس پی ڈی کی اگلی ممکنہ سربراہ اندریا ناہلس کا کہنا ہے کہ اُن کی جماعت مخلوط حکومت کی ڈیل سے دستبردار نہیں ہو گی۔

[pullquote]کوسووو کی آزادی کے دس برس مکمل[/pullquote]

کوسووو کے سربیا سے علیحدگی اختیار کرنے اور اعلانِ آزادی کے دس برس مکمل ہو گئے ہیں۔ آج کے دن کی مناسبت سے کوسووو کا دارالحکومت پرسٹینا نیلے اور زرد رنگوں والے قومی جھنڈے سے سجایا گیا ہے۔ آج ہفتہ کو وزیراعظم راموش ہردینائی کی صدارت میں حکومتی انتظامیہ کا خصوصی اجلاس بھی ہوا اور اُس میں ہردینائی نے کہا کہ کوسوو کی ریاست نے اپنی عوام کی آزادی کے مطالبے کو برقرار رکھا ہے۔ آج کے دن کی خصوصی تقریبات میں سے ایک رات کو منعقد کیا جانے والا خصوصی میوزیکل کنسرٹ ہے۔ اس میں کوسوو نژاد برطانوی پاپ گلوکارہ ریٹا اورا اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔

[pullquote]ایتھوپیا میں ایمرجنسی کی مدت بڑھا دی گئی[/pullquote]

افریقی ملک ایتھوپیا کی حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں عائد ایمرجنسی اگلے چھ ماہ تک نافذ رہے گی۔ ایتھوپیا کی وزیروں کی کونسل کی جانب سے وزیر دفاع سراج فیگیسا نے ایمرجنسی کی مدت میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ابھی انتشار اور لاقانونیت کا خاتمہ نہیں ہوا ہے۔ اس اضافے کی منظوری پارلیمنٹ سے حاصل کرنے کا بھی بتایا گیا ہے۔ گزشتہ دو برسوں کے دوران ایمرجنسی کی مدت میں دوسری مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ ایتھوپیا کے سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملکی وزیراعظم ہائلیمیریم ڈیسالین (Hailemariam Desalegn) دو روز قبل اپنے منصب سے مستعفی ہو چکے ہیں۔

[pullquote]چینی فیکٹری میں آتشزدگی، نو افراد ہلاک[/pullquote]

جنوبی چین میں فاضل سامان تلف کرنے کی ایک فیکٹری میں لگنے والی آگ سے کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ چینی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق لگنے والی آگ کی وجہ کسی فائرورکس فیکٹری کا بچا کھچا آتش گیر مادہ تھا۔ چِن گویان نامی شہر میں واقع فیکٹری میں آگ آج ہفتے کی علی الصبح میں لگی۔ نیوز ایجنسی کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور آگ سے جھلسے ہوئے فیکٹری ملازمین کو ہسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ چن گویان کا شہر جنوبی چینی صوبے گوانگ ڈونگ میں واقع ہے۔

[pullquote]ترک جیل سے رہا ہونے والے صحافی ڈینیز یوچیل برلن پہنچ گئے[/pullquote]

ترک جیل سے رہا کیے جانے والے ترک نژاد جرمن صحافی ڈینیز یوچیل گزشتہ شب برلن پہنچ گئے ہیں۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ انہیں ابھی تک یہ نہیں پتا کہ ایک برس قبل انہیں کیوں گرفتار کیا گیا تھا یا یوں کہا جائے کہ کیوں یرغمال بنایا گیا تھا۔ گزشتہ روز انہیں ایک ترک عدالت نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا حالانکہ استغاثہ نے یوچیل کے لیے اٹھارہ سال قید کی استدعاکی تھی۔ انہیں 14 فروری 2017ء میں ایک دہشت گرد تنظیم کی تشہیر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا تاہم اس دوران ان پر باقاعدہ فرد جرم عائد نہیں کی گئی تھی۔

[pullquote]امریکا کا چینی فولاد اور ایلومینیم کی درآمد پر پابندی لگانے کا امکان[/pullquote]

امریکی وزارت تجارت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تجویز دی ہے کہ وہ چین اور دوسرے ممالک سے فولاد اور ایلومینیم کی درآمد پر سخت پابندیوں کے نفاذ کریں۔ اس بیان میں کہا گیا کہ یہ ممالک عالمی اور امریکی تجارتی محصولات کو وقعت نہیں دے رہے۔ دوسری جانب چینی کامرس منسٹری نے امریکی وزارت تجارت کی سفارشات کو لایعنی قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ اپنے ملکی مفاد کا تحفظ کرے گی۔ امکان ہے کہ ٹرمپ رواں برس اپریل میں ان سفارشات کی روشنی میں پابندیوں کا اعلان کریں گے۔ بعض یورپی ملکوں پر بھی ایسی پابندی عائد کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

[pullquote]میکسیکو میں شدید زلزلہ، کم از کم دو ہلاک[/pullquote]

جنوبی امریکی ملک میکسیکو میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات میں طاقتور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی۔ اس زلزلے کی وجہ سے جنوبی میکسیکو اور ملکی دارالحکومت کے لاکھوں رہائشیوں اور کاروبار مراکز کے لیے بجلی کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی ہے۔ جنوبی ریاست اوہاکا (Oaxaca) میں کم از کم پچاس مکانات تباہ ہوئے ہیں۔ زلزلے کے دوران ایک ہیلی کاپٹر کی تباہی سے دو افراد ہلاک ہوئے تاہم اُس پر سوار ملکی وزیر داخلہ اور اوہاکا ریاست کے گورنر معجزانہ طور پر بچ گئے۔ اب تک زلزلے کے بعد 225 سے زائد آفٹر شاکس آ چکے ہیں۔

[pullquote]اسرائیلی وزیراعظم امریکا کا دورہ کریں گے[/pullquote]

اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو مارچ کی پانچ تاریخ کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ اس سے قبل ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ورلڈ اکنامک فورم کے دوران سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈاووس میں ملاقات ہو چکی ہے۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب اسرائیلی رزیراعظم کو اپنے ملک کے اندر بدعنوانی کے الزامات کا سامنا ہے۔ ان الزامات کے حوالے سے اسرائیلی پولیس نے اپنی تفتیش مکمل کرنے کے بعد دفترِ استغاثہ کو سفارش کی ہے کہ وہ ان الزامات کی روشنی میں نیتن یاہوکے خلاف عدالتی کارروائی شروع کرے۔

[pullquote]القاعدہ کے سرگرم کارکن کو امریکی عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی[/pullquote]

ایک امریکی عدالت نے دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سرگرم کارکن ابراہیم سلیمان عدنان آدم ہارون کو دہشت گردانہ الزامات کے تحت عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ امریکی محکمہ انصاف نے بتایا کہ نیو یارک کی ایک عدالت نے ابراہیم سلیمان کو مارچ سن 2017 میں دہشت گردی کے عائد الزامات کے تحت مجرم قرار دیا تھا۔ اس سینتالیس سالہ مبینہ دہشت گرد پر یہ بھی ایک الزام تھا کہ وہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی سازش میں بھی ملوث رہا تھا۔ القاعدہ کے سزا پانے والے کارکن نے ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت افغانستان میں حاصل کی تھی۔

[pullquote]نائجیریا میں تین خودکش دھماکے، ڈیڑھ درجن ہلاک[/pullquote]

افریقی ملک نائجیریا کی ریاست بورنو کے دارالحکومت میدوگوری میں تین خود کش حملوں میں کم از کم اٹھارہ افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ بورنو ریاست کی پولیس کے سربراہ نے نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ جمعے کی شام میں کیے گئے یہ حملے بھیڑ والی مچھلی مارکیٹ میں ہوئے، جو میداگوری کے نواح میں واقع ہے۔ طبی حکام نے زخمیوں کی تعداد بائیس سے زائد بتائی ہے۔ نائجیریا کے شمال مشرقی شہر میدوگوری کو انتہا پسند مسلم عسکری تنظیم بوکوحرام کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے