عمران خان نے بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کرلی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے چیئرمین عمران خان کی روحانی شخصیت بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کی تصدیق کردی گئی ہے اور ٹویٹر میں شادی کی تصاویر بھی جاری کردی گئیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے بھی عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قیادت اور کارکنان کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نکاح کی تقریب کا اہتمام چیئرمین تحریک انصاف کے برادر نسبتی احمد وٹو کی رہائش گاہ میں کیا گیا۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح مفتی سعید نے پڑھایا اور نکاح کی سادہ تقریب اتوار کو لاہور میں ہوئی۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے نکاح کے موقع پر عمران خان کی جانب سے عون چوہدری اور ذوالفی بخاری گواہان میں شامل تھے جبکہ عمران خان کے قریبی رشتہ داروں کی جانب سے کوئی شامل نہیں ہوا۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹویٹر سے جاری پیغام میں چیئرمین اور ان کی بیوی کو شادی کی مبارک باد دی گئی ہے اور دعا کے ساتھ ساتھ نکاح کی تصاویر بھی جاری کردی گئی ہیں۔

[pullquote]
PTI

@PTIofficial
Wishing Chairman @ImranKhanPTI and his wife a happy married life . May Allah bless the couple. #MubarakImranKhan

10:56 PM – Feb 18, 2018
2,954
1,388 people are talking about this
Twitter Ads info and privacy[/pullquote]

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے عمران خان کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصے پہلے عمران خان نے بشریٰ بی بی کوشادی کا پیغام بھیجا تھا اور اب شادی ہوگئی ہے، ان شا اللہ عمران خان کا نکاح پورے ملک کے لیے مبارک ثابت ہوگا۔

یاد رہے کہ عمران خان کی شادی کے حوالے سے خبریں گزشہ ماہ سامنے آئی تھیں تاہم پی ٹی آئی اور عمران خان کی جانب سے اس کی تردید کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ ابھی عمران خان نے ابھی بشریٰ بی بی کو شادی کا پیغام بھیجا ہے۔

انگریزی اخبار دی نیوز کے صحافی عمر چیمہ نے اپنے مضمون میں دعویٰ کیا تھا کہ مفتی سعید نے عمران خان کی تیسری شادی کا نکاح پڑھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ نکاح کی تقریب لاہور ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے سیکٹر وائی میں یکم جنوری 2018 کو دلہن کے قریبی دوست کے گھر منعقد ہوئی جو پی ٹی آئی رہنماؤں کے بھی قریبی دوست ہیں۔

[pullquote]عمران خان سچ بول دیتے، چھپانے والی کیا بات تھی: طلال چوہدری[/pullquote]

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خان صاحب روزنامہ جنگ کی خبر پر ہی سچ بول دیتے، اچھا کام کیا تھا، چھپانے والی یا جھوٹ بولنے والی کیا بات تھی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ کسی کی قسمت میں تین مرتبہ وزارت عظمیٰ کی شیروانی تھی اور کسی کی قسمت میں شادی کی تین شیروانیاں تھیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کسی کا گھر توڑنے کے بعد اپنا گھر بسالیا، انہیں اپنی عمر کا خیال کرنا چاہیے تھا۔

ادھر وزیر ریلوے سعد رفیق نے عمران خان کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم عمران خان کو ازدواجی زندگی میں آسانیاں اور برکت عطا فرمائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے