اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی دعوت ولیمہ کی تقریب بنی گالہ میں سادگی سے ہوگی۔
ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چند روز میں بنی گالہ میں سادگی سے عمران خان کی تقریب ولیمہ کا انعقاد ہوگا جس میں رب العالمین کا شکر ادا کیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دعوت ولیمہ کو خصوصی طور پر محدود رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
ہنی مون کے لئے بیرون ملک جانے کی خبروں کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ عمران خان نے فوری بیرون ملک سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی لندن یا سعودی عرب روانگی کی اطلاعات میں صداقت نہیں۔
خیال رہے کہ عمران خان کی شادی کی خبر سب سے پہلے دی نیوز کے رپورٹر عمر چیمہ نے بریک کی تھی تاہم اس وقت تحریک انصاف نے اس کی تردید کی اور اب گزشتہ روز پی ٹی آئی نے عمران خان اور بشریٰ مانیکا کے نکاح کی تصاویر جاری کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی۔