لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر کا ریکارڈ طلب کرلیا

لاہور: ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی متفرق درخواست پر پیمرا افسر کو عدلیہ مخالف تقاریر کے ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

میڈیا کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی متفرق درخواست کی سماعت کی۔ لاہور ہائیکورٹ نے میڈیا کے نگراں ادارے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے متعلقہ ذمہ دار افسر کو ریکارڈ سمیت 23 فروری کو طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ پیمرا وضاحت کرے کہ عدلیہ مخالف مواد روکنے کیلئے کیا اقدامات کئے گئے۔

درخواست گزار آمنہ ملک نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف اور مریم نواز اپنے بیانات اور جلسوں میں کی جانے والی عدلیہ مخالف تقاریر کے دوران مسلسل توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں، دونوں سیاست دان پاناما فیصلے کی آڑ میں اداروں کی تضحیک کر رہے ہیں، عدلیہ مخالف تقاریر پر پیمرا اپنی قانونی ذمہ داری پوری کرنے پر ناکام رہا، عدالت نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرتے ہوئے پیمرا کو عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے سے روکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے