(ن) لیگ کا اہم اجلاس: شہبازشریف کو پارٹی صدر بنانے کی تجویز

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے اہم اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کی اکثریت نے شہبازشریف کو پارٹی صدر بنانے کی تجویز دے دی۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ روز انتخابی اصلاحات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے میاں نوازشریف کو پارٹی صدارت کے لیے بھی نااہل قرار دیا جب کہ عدالتی فیصلوں کو نوازشریف نے غصے اور بغض کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

میڈیا کے مطابق میاں نوازشریف کی زیر صدارت پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے علاوہ مریم نواز، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، عابد شیر علی، دانیال عزیز، مصدق ملک، تہمینہ دولتانہ اور آصف کرمانی سمیت دیگر شریک ہیں جب کہ کارکنان کی بڑی تعداد بھی پنجاب ہاؤس میں موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنان نے میاں نوازشریف کے حق میں نعرے بازی کی اور ’وزیراعظم نوازشریف‘ کے نعرے لگائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات کیس کے عدالتی فیصلے، پارٹی صدارت، سینیٹ الیکشن اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے میاں نوازشریف پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑا رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

[pullquote]شہبازشریف کو پارٹی صدر بنانے کی تجویز[/pullquote]

ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کے اجلاس میں رہنماؤں کی اکثریت نے شہباز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تجویز دی جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کو پارٹی کا صدر بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں لیگی رہنماؤں کی اکثریت نے تجویز دی کہ شہبازشریف با اثر اور غیر متنازعہ شخصیت ہیں، شہبازشریف کوصدر بنانے سے اداروں میں کشیدگی میں بھی کمی آئے گی۔

صدارت کا حتمی فیصلہ نوازشریف کریں گے

ذرائع کےمطابق پارٹی صدارت کا حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے اور فیصلے کی مرکزی مجلس عاملہ سے توثیق کرائی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ (ن) لیگ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ پارلیمنٹ کی بالا دستی سے متعلق قانون سازی پر بھی مشاورت کی جائے گی اور قانون سازی کے لیے پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل کی جائے گی، پیپلزپارٹی سے رابطے کے لیے اتحادی جماعتوں کی خدمات لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس الیکشن کمیشن کو اس بات سے آگاہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے کہ سینیٹ امیدواروں کاانتخاب پارلیمانی بورڈ کرتاہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے