پاکستان سپر لیگ 2018 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کا آغاز

بالآخر شائقین کیلئے صبر آزما انتظار کے لمحے ختم ہوئے اور پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہو گیا ہے۔

گزشتہ دو سال کے دوران دو کامیاب ایڈیشنز کے بعد پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا دبئی کا آغاز ہو چکا ہے اور ایک ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کا اختتام 25 مارچ کو ہو گا جب لیگ کی دو بہترین ٹیمیں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹائٹل کے حصول کیلئے نبردآزما ہوں گی۔

افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے کے ساتھ کیا گیا جس نے اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کے کہو کو گرما دیا جس کے بعد علی ظفر نے ہوا کے دوش پر رقص کرتے ہوئے پرفارم کرتے ہوئے میدان میں سماں باندھ دیا۔

علی ظفر کی پرفارمنس کے بعد اسٹیج پر معروف کمنٹیٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کی آمد ہوئی جنہوں نے ٹیموں کو گراؤنڈ میں متعارف کراتے ہوئے سب سے پہلے پہلی مرتبہ لیگ میں سب سے پہلے شرکت کرنے والی ملتان سلطان کی میدان میں آمد ہوئی۔

تاہم ایونٹ میں اس وقت مضحکہ خیز لمحات دیکھنے کو ملے جبکہ ابھی رمیز راجہ ملتان کی ٹیم کا تعارف کرا ہی رہے تھے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میدان میں آ گئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بعد بالترتیب کراچی کنگز، لاہور قلندرز، دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی اور پھر سب سے آخر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی میدان میں آمد ہوئی۔

افتتاحی تقریب کے بعد لیگ کا پہلا میچ آج دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی اور لیگ میں پہلی مرتبہ شرکت کرنے والی ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں میزبانی کے فرائض اداکارہ حریم فاروق اور بلال اشرف انجام دے رہے ہیں۔

ایونٹ میں پاکستان کی مایہ ناز صوفی گلوکارہ عابدرہ پروین کے ساتھ ساتھ پاپ گلوکار شہزاد رائے جبکہ معروف امریکی گلوکار جیسن ڈیرولا بھی شائقین کو اپنی گائیکی اور ڈانس سے محظوظ کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے