لودھراں میں اٹھارہ سالہ لڑکے نے اپنی چھ برس کی کزن کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا

لودھراں: دنیا پور کے علاقے میں پولیس نے 6 سالہ عاصمہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے بچی کے تایا زاد بھائی حیدر کو گرفتار کرلیا ہے۔

نیوز کے مطابق لودھراں میں معصوم 6 سالہ عاصمہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا اس کا اپنا تایا زاد بھائی نکلا۔ دنیا پور کی رہائشی عاصمہ 19 فروری کی شام لاپتہ ہوگئی تھی اور 4 روز کے بعد اس کی لاش گھر کے قریب پانی کے جوہڑ سے برآمد ہوئی۔

ڈی پی او امیر تیمور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بچی کے قتل کے شبہ میں چند افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی گئی تو انکشاف ہوا کہ عاصمہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کرنے والا بچی کا تایا زاد حیدر ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمے میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ ڈی پی او کے مطابق ابتدائی تفتیش میں حیدر نے اعترافِ جرم کرلیا ہے اور بتایا ہے کہ اس نے بچی کو قتل کرکے لاش احاطے میں دبا دی تھی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے