بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید

بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوجیوں کی جانب سے ایل او سی کے بھمبر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں سپاہی منیرچوہان اورسپاہی عامر حسین شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سپاہی منیرحسین کہوٹہ اورعامر حسین ضلع بھمبر کے رہائشی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو بھاری نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

خیال رہے کہ 19 فروری کو بھی بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ شہید ہوگیا تھا جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں وہ بھارتی پوسٹ تباہ ہوگئی تھی جہاں سے فائرنگ کی گئی تھی۔

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دو بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوگئے تھے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایل او سی پر جنگ بندی کے لیے 2003 میں ایک معاہدے پر دستخط ہوئے تھے، لیکن اس کے باوجود بھی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے