ایف بی آر نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کردیا

اسلام آباد: ایف بی آر نے یکم مارچ سے مٹی کے تیل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس بڑھا دیا۔

فیڈریل بورڈ آف ریونیو نے یکم مارچ 2018 سے مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس فی لیٹر 7 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کردیا اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 7.5 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کردیا ہے۔

ایف بی آر نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس 17 فیصد اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 25.5 فیصد پر ہی برقرار رکھا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے سیلز ٹیکس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس میں مٹی کا تیل 6 روپے 28 پیسے اور لائٹ ڈیرل ایک روپیہ فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے