سینیٹ انتخابات کی جھلکیاں

سینیٹ انتخابات کے لیے قومی اسمبلی سمیت صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے قومی اسمبلی پہنچے جہاں انہوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہورہی۔

[pullquote]عمران خان ووٹ ڈالنے نہیں آئے[/pullquote]

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سینیٹ انتخابات کے لیے ووٹ کاسٹ کرنے نہیں آئے۔

پارٹی رہنما شفقت محمود کی جانب سے عمران خان کے نہ آنے کی وجہ ان کی مصروفیات بتائی گئی۔

[pullquote]شرجیل میمن کو جیل سے لایا گیا[/pullquote]

سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کےلیے پیپلزپارٹی کے زیر حراست رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کو جیل سے اسمبلی لایا گیا جہاں انہوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے سب سے پہلے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

[pullquote]خیبرپختونخوا اسمبلی میں اراکین کی تلاشی[/pullquote]

خیبرپختونخوا اسمبلی میں ووٹ ڈالنے آنے والے اراکین کی تلاشی لی گئی جس پر اراکین اسمبلی برہم بھی ہوئے۔

صوبائی وزراء مشتاق غنی اور مظفر سید کا ویسٹ کوٹ اتارکرتلاشی لی گئی جب کہ نگہت اورکزئی تلاشی لینے پر شدید برہم ہوگئی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کےا راکین نے پولنگ بوتھ کے اوپر لگے سی سی ٹی وی کیمرے پر بھی شدید اعتراض کیا۔

[pullquote]بلوچستان اسمبلی میں تاخیر[/pullquote]

بلوچستان اسمبلی میں پولنگ کا عمل ڈھائی گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا اور سردار اسلم بزنجو نے سب سے پہلے ووٹ کاسٹ کیا۔

[pullquote]ایاز صادق ووٹ ڈالنے اسمبلی پہنچے[/pullquote]

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اپنا ووٹ کاسٹ کرنے ایوان میں پہنچے جہاں انہوں نے ووٹ ڈالنے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں پولنگ انتظامات کا بھی جائزہ لیا جب کہ اس دوران انہوں نے الیکشن کمیشن کے عملے سے بات چیت بھی کی۔

ایاز صادق نے الیکشن کے حوالے سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار نے بھی قومی اسمبلی آکر اپنا ووٹ کاسٹ کیا

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی پنجاب اسمبلی پہنچے اور ووٹ ڈالا۔

[pullquote]فاٹا کے ایک رکن کا الیکشن کا بائیکاٹ[/pullquote]

فاٹا سے سینیٹ الیکشن کے لیے پانچ میں سے 4 ممبران قومی اسمبلی نے اپنا ووت کاسٹ کیا۔ ممران اسمبلی بلال رحمان، جی جی جمال، ناصر آفریدی اور ساجد طوری نے سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ ڈالا۔

فاٹا سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شہاب الدین نے سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کردیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے