ملتان:گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق پولیس اہلکار کے ملزمان گرفتار

گزشتہ رات ملتان میں پی ٹی آئی کی کارکن سازی مہم کےدوران سیکورٹی پرمامورپولیس اہلکارکو گاڑی سے ٹکر مارکر جاں بحق کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، تعلق تحریک انصاف سے ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ملتان میں چونگی نمبر14 پر ممبر سازی کیمپ میں آمد کے دوران پولیس نے ہجوم کو کنٹرول کرنے کےلیے لاٹھی چارج کیا ،اس دوران ایک پولیس اہلکار نے جیو نیوز کی خاتون رپورٹر پر ڈنڈے سے حملہ کردیا جس سے خاتون رپورٹر زخمی ہوگئیں ۔

صحافتی تنظیموں کی جانب سے پولیس اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی کے مطالبے پر سی پی او سرفراز فلکی نے پولیس اہلکار کو معطل کردیا ہے ۔

پولیس کے مطابق نامعلوم کار سوار کانسٹیبل ممتاز کو لُطف آباد کے علاقے میں ٹکر مار کر فرار ہو گیاتھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل کو سر پر چوٹ لگی جو اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کر گیا۔

جاں بحق پولیس اہلکار ڈی ایس پی صدر کا گن مین تھا لیکن ملتان میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے کی سیکیورٹی پر مامور تھا۔

جاں بحق پولیس اہلکار کے بھائی مختیار احمد نے بتایا کہ اس کے بھائی کو سڑک سےگزرتی سفید رنگ کی کار نے ٹکر ماری۔

مختیار احمد نے مطالبہ کیا کہ حادثے کے ذمے دار کا پتہ چلایا جائے اور اس کی بیوہ کو زر تلافی ادا کیا جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل ممتاز کو ٹکر مارنے والے کار سوار کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے، کانسٹیبل ممتاز جلسے کے دوران عمران خان کےکیمپ کی سیکیورٹی پرتعینات تھا۔

پولیس کانسٹیبل کو گاڑی سے ٹکر مارنے والے ملزمان کا تعلق مانسہرہ سے ہے اور گرفتار ملزمان عادل شاہ اور نادرخان پی ٹی آئی کےکارکن ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے