ستیاناس اور بیڑہ غرق تھیوری اب نہیں چلے گی، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ احسن قبال نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ستیاناس اور بیڑہ غرق تھیوری اب نہیں چلے گی۔

سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں احسن اقبال نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 27 کلو میٹر لاہور میٹرو بس جو 30 ارب روپے کی مالیت میں بنی اس کے مقابلے میں 26 کلو میٹر پشاور میٹرو بس 57 ارب روپے کی لاگت سے بنائی جا رہی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ کیا خیبرپختونخوا میں کوئی بھوکا نہیں بچا؟ عوام آپ کے جھوٹے پراپیگنڈہ کی حقیقت جان چکے ہیں، ستیاناس اور بیڑہ غرق تھیوری اب نہیں چلے گی۔

یاد رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام بھوکے پیاسے رہیں اور میٹرو پر پیسے لگا دیئے جائیں تو لوگوں کو کیا ملےگا، وسائل ہونے کے باوجود ملک ترقی سے محروم ہو تو یہ بد نصیبی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے