کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور ہلاک

کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں خود کش حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

سکیورٹی فورسز کے ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی صبح کوئٹہ کے علاقے کچھ موڑ پر خودکش حملہ آور کے خلاف، اہلکاروں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں فائرنگ سے خود کش حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

واقعہ کے بعد بم ڈسپوزل کے عملے اور پاک فوج کے اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے جسم کے ساتھ بندھی ہوئی خود کش جیکٹ ناکارہ بنادی۔

سیکیورٹی فورس کی کارروائی کے حوالے سے ڈی آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ بنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات موجود تھے جن سے ہم آگاہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام تر ایونٹس کو مناسب سیکیورٹی فرہم کریں۔

خود کش حملہ آور کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حملہ آور سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کرنا چاہتا تھا جس پر سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور کی ٹانگوں پر فائر کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے