اسٹارز نے بھی دی یوم پاکستان پر مبارکباد

ایک طرف جہاں پوری قوم یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منا رہی ہے، وہیں کرکٹرز اور شوبز اسٹارز سمیت دیگر سلیبرٹیز بھی اپنے اپنے طریقے سے وطن عزیز سے والہانہ محبت کا اظہار کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھی یوم پاکستان کے سلسلے میں شوبز ستاروں اور قومی کھلاڑیوں کی جانب سے پیغامات اور مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

[pullquote]وسیم اکرم:[/pullquote]

سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں یوم پاکستان کی مبارک باد دی اور لکھا کہ ’میری زندگی میں میرا سب سے بڑا کردار اس ملک و قوم کی خدمت کرنا ہے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی کہ میں بطور سفیر اس ملک کی ہی نہیں بلکہ اپنے لوگوں کی بھی خدمت کروں‘۔

[pullquote]شنیرا اکرم :[/pullquote]

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگایا۔

[pullquote]رومان رئیس:[/pullquote]

کرکٹر رومان رئیس نے ملی نغمے ‘ہمارا پرچم، یہ پیارا پرچم۔۔یہ پرچموں میں عظیم پرچم’ کے بول پوسٹ کرکے یوم پاکستان کی مبارک باد دی۔

[pullquote]سعید اجمل:[/pullquote]

سعید اجمل نے بھی ‘پیارے پاکستان’ کو یوم پاکستان کی مبارک باد دی۔

[pullquote]عمر گل:[/pullquote]

فاسٹ بولر عمر اکمل نے یوم پاکستان پر سبز ہلالی پرچم اور سبز دل کے ایموجی سے مزین پیغام پوسٹ کیا۔

????????????????????????????????????????????????????????????????????????

[pullquote]فیصل قریشی:[/pullquote]

مشہور اداکار فیصل قریشی نے بھی ‘اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں’ کا پیغام دیا۔

[pullquote]جگن کاظم:[/pullquote]

اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام جاری کر کے سب کو یوم پاکستان کی مبارک باد دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے