میرا کیچ میری مرضی

کیچ کیوں چھوڑا؟ کامران اکمل سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئے.

کراچی: پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین قرار پائے لیکن فائنل میں ایک کیچ چھوڑنے پر شائقین نے سوشل میڈیا پر انہیں ہیرو سے زیرو بنادیا۔

مداحوں نے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سارا ملبہ وکٹ کیپر کامران اکمل پر ڈال دیا اور آصف علی کا انتہائی اہم کیچ ڈراپ کرنے پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

شائقین کرکٹ اور خاص طور پر پشاور زلمی اور ڈیرن سیمی کے مداحوں نے تو کامران اکمل کی مختلف تصاویر شیئر کرنا شروع کردیں جس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے گئے ہیں۔

جمیل احمد خان نامی صارف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ‘یہی وجہ ہے کہ کامران اکمل ٹیم سے باہر ہیں، دباؤ والے میچ میں وہ ہمیشہ کیچ چھوڑ دیتے ہیں’۔

دوسری جانب کچھ صارفین نے کامران اکمل کے دفاع میں بھی ٹوئیٹس کیں۔

ایک صارف نے کامران اکمل کے دفاع میں یہ کہا، ’’لوگ کامران اکمل کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جس پر مجھے غصہ آرہا ہے، ایک کھلاڑی ہر میچ میں کارکردگی نہیں دکھا سکتا، کامران اکمل تعریف کے مستحق ہیں کیوں کہ وہ پی ایس ایل کے دوسرے بہترین بیٹسمین رہے‘‘۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے