ڈیٹا اسکینڈل: فیس بک نے پرائیوسی سیٹنگز میں تبدیلیاں کردیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشاورتی فرم کو ڈیٹا کی فراہمی کے اسکینڈل کے بعد فیس بک نے اپنی پرائیوسی سیٹنگز میں تبدیلیاں کردیں۔

اب پرائیوسی سیٹنگز کے پیج پر تصاویر کے ساتھ شارٹ کٹس بھی موجود ہیں جن کے ذریعے خاص کر موبائل پر پرائیوسی کی مختلف سیٹنگز تک رسائی آسان ہوجائے گی۔

اب صارفین ’ٹو فیکٹر اوتھینٹیکیشن‘ کے ذریعے ماضی اور اب شیئر کیے جانے والے پوسٹس، پوسٹس کو کون دیکھ سکتا ہے اور اشتہارات کی ترجیحات جیسی چیزوں کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔

فیس بک ایک نیا پیج لانچ کررہی ہے جہاں سے صارفین کی جانب سے شیئر کیے جانے والے پوسٹس کو مینج کرسکتے ہیں۔ یہاں سے کسی بھی پوسٹ کو ڈیلیٹ کیا جاسکے گا جس کے بعد یہ آپ کی ٹائم لائن پر نظر نہیں آئے گی۔

ان میں سے کوئی بھی فیچر بالکل نیا نہیں ہے تاہم فیس بک ڈیٹا مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے انہیں عوام تک آسان رسائی دینے کے لیے کوشاں ہے۔

فیس بک پر الزام ہے کہ اس نے 50 ملین صارفین کی نجی معلومات کیمبرج انالیٹیکا کو فراہم کی تھی جو کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے الیکشن 2016میں بطور مشاورتی فرم کے کام کررہی تھی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے