چھٹی چینگڈو انٹرنیشنل اربن ماڈرن ایگریکلچرل ایکسپو، مغربی چین میں قدیم ترین زرعی نمائش

چھٹی بین انٹرنیشنل اربن ماڈرن ایگریکلچرل ایکسپو (IUMAE) 25 سے 28 اپریل 2018ء تک چینگڈو میں منعقد ہوگی۔ یونین آف انٹرنیشنل فیئرز (UFI) کی جانب سے تصدیق شدہ اور چینگڈو نیو ایسٹ ایگزی بیشن کمپنی لمیٹڈ کی وضع کردہ اور تکمیل تک پہنچائی گئی یہ نمائش جامع زرعی تقریب بن چکی ہے جو مغربی چین میں سب سے زیادہ اثر و رسوخ اور صنعتی توجہ رکھتی ہے اور اندرون و بیرون ملک زرعی اداروں کو ایک پیشہ ورانہ نمائش اور گزشتہ 5 سالوں سے مغربی مارکیٹ کے ساتھ تجارت و تعاون چاہنے اور اسے پھیلانے کے لیے ایک تبادلے کا پلیٹ فارم پیش کررہی ہے۔

چينگڈو چین کے "بیلٹ اینڈ روڈ” منصوبے کے تحت تیزی سے پھیل رہا ہے، 228 ممالک اور خطوں کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات مستحکم کر رہا ہے، 16 غیر ملکی قونصل خانوں اور 281 فورچیون 500 اداروں کا حامل ہے، اور وسط مغربی چین میں صنعتوں، سرمایوں اور باصلاحیت افراد کا تیزی سے پہلا انتخاب بن رہا ہے۔

بیجنگ، شنگھائی، گوانگچو اور چین کے دیگر معروف درجہ اول کے شہروں کے مقابلے میں چینگڈو کی مارکیٹ زیادہ طاقت اور صلاحیت رکھتی ہے، اور نمائشوں اور میلوں کے حوالے سے کم مارکیٹنگ اخراجات بھی۔ گزشتہ پانچ سالوں میں دنیا بھر کے 10 سے زیادہ ممالک اور خطوں کی زرعی انجمنوں، کاروباری مجلسوں اور انٹرپرائز نمائندگان کی توجہ مالی لین دین اور تبادلے کے لیے ہر نمائش میں شرکت کی جانب مبذول کروائی گئی ہے۔

رواں سال نمائش 55,000 مربع میٹرز کے نمائشی رقبے پر محیط ہوگی اور 1,500 نمائش کنندگان کی میزبانی کرے گی۔ لگ بھگ 50,000 پیشہ ور خریدار اس نمائش کے لیے مدعو کیے جائیں گے، جن میں خوردہ فروش، ایجنٹ، تقسیم کار، اچھی طرح تیار کردہ مصنوعات کے ادارے، ایوان ہائے صنعت و تجارت اور انجمنیں، سپر مارکیٹیں، ہوٹل، پروفیشنل مارکیٹیں، انڈسٹریل پارکس، حکومتی ادارے، انٹرپرائزز اور انسٹی ٹیوشنز، بڑے پیمانے پر کاشت گاہیں اور نسل افزائی کے مقامات چلانے والے کاشت کار، سائنسی تحقیق کے ادارے، جامعات اور کالج، ووکیشنل-ٹیکنیکل اسکول، مڈل اور ایلی مینٹری اسکول، عسکری ادارے، ہسپتال اور سماجی گروہ شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پیشہ ور اور موثر نمائشی پلیٹ فارم کی حیثیت سے یہ نمائش کئی اقسام کی نمائشی خدمات فراہم کرے گی، بشمول منصوبہ جاتی تعاون کی ترویج، مصنوعات کی خریداری کے لیے وسائل کو ملانا، معائنہ جاتی دوروں کے بارے میں زرعی پارکوں اور کارخانوں کے ساتھ رابطے کے مقامات، حکومتی پالیسیوں کے حوالےسے مشاورت کے مواقع، صنعتی و کاروباری انجمنوں کے ساتھ رابطے کے مقامات اور انفرادی انٹرویوز اور کلیدی ابلاغی خبریں۔ ہم مغربی چین میں پیشرفت اور کاروباری مواقع بڑھانے کی خواہشمند مختلف صنعتی انجمنوں، کاروباری اداروں اور انٹرپرائزز کو تہہ دل سے مدعو کرتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے