جڑانوالہ میں زیادتی اور قتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف مکمل ہڑتال

فیصل آباد: جڑانوالہ شہر میں یونی ورسٹی کی طالبہ اور کم سن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف مکمل ہڑتال کی گئی۔

جڑانوالہ میں جی سی یونیورسٹی کی طالبہ عابدہ اور 7 سالہ بچی مبشرہ کو اغوا و زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا تاہم ملزم قانون کی گرفت سے تاحال آزاد ہیں۔ ملزموں کی عدم گرفتاری پر جڑانوالہ شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ اس دوران شہر بھر کی مارکیٹیں بند رہیں اور بڑی تعداد میں شہریوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے جگہ جگہ ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کردیں۔ واقعات کے خلاف تحصیل بار کی کال پر وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جب کہ پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی کال پر نجی اسکول بھی بند رہے۔

دو روز قبل لاپتہ ہونے دوسری جماعت کی طالبہ مبشرہ کی خون آلود لاش کھیتوں سے ملی تھی۔ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ ادھر جی سی یونی ورسٹی کی طالبہ عابدہ کے قاتلوں کا بھی 9 روز گزرنے کے باوجود سراغ نہ مل سکا جس کے نتیجے میں پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ شہر میں بڑھتے ہوئے زیادیتی و قتل کے واقعات پر خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے