کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 8زخمی ہو گئے۔

ایس ایس پی شیزار نذیر نےمیڈیا کو بتایا کہ دھماکا شیریں جناح کالونی میں واقع ایک نجی کمپنی میں قائم شیرے کے اسٹوریج ٹینک میں ہوا۔

دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت کشور کے نام سے ہوئی ہے جب کہ دھماکے کے بعد ہزاروں لیٹر شیرہ زمین پر پھیل گیا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 8 میں سے 3 افراد کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ چلانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دھماکا اسٹوریج ٹینک میں حادثاتی طور پر گیس بھرنے سے ہوا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے