ًمعاشرے سے متعلق کچھ اہم اور حساس سوالات

کبھی کبھی کچھ سوالات دل و دماغ پر ہتھوڑے کی طرح برستے ہیں ، سوچتا ہوں اور سوچ کر خاموش ہو جاتا ہوں ، ان سوالوں کا جواب براہ راست چاہنے کی مجھ میں ہمت نہیں ،چلیں آج آپ کے سامنے یہی سوالات رکھ دیتا ہوں ،

وہ بچے جنہیں ہم حرامی کہتے ہیں، جو ایک نوجوان لڑکے اور لڑکی کے ملاپ کا نتیجہ ہوتے ہیں انکی زندگی کیسے بسر ہوتی ہے ؟

ایدھی جھولے یا کچرے سے اٹھائے گئے بچے کل جب جوان ہوتے ہیں تو انہیں ماں کی ممتا ستاتی ہے یا نہیں ؟ کیا باپ کے دامن میں سر رکھ کر سونے کی خواہش انکے دل میں انگڑائی لیتی ہے یا نہیں ؟ یہ بچے جب اسکول جاتے ہیں تو انہیں بھائیوں کی کمی محسوس ہوتی ہے یا نہیں ؟ کل جب انکی شادیاں ہوتی ہیں اس وقت یہ بہنوں کی کمی محسوس کرتے ہیں یا نہیں ؟ مشکل وقت میں ہر بندہ اپنے خاندان کا تذکرہ فخریہ انداز میں بیان کرتا ہے کیا انہیں خاندان نا ہونے کا احساس ہوتا ہے یا نہیں ؟ انکا دوست کون ہوتا ہے ؟ اور پھر جب انہیں علم ہوتا ہے کہ ہم یوں پیدا ہوئے تو انکا ردعمل کیا ہوتا ہے ؟

اور سب سے اہم دو سوالات ہیں

معاشرہ انکے ساتھ کیا سلوک کرتا ہے ؟ جنہیں یہ علم ہوتا ہے کہ یہ بچے گناہ کا نتیجہ ہیں انکے دل میں رحم پیدا ہوتا یا نفرت ؟ اگر رحم پیدا ہوتا ہے اسکے اسباب سمجھ آتے ہیں اگر نفرت پیدا ہوتی ہے تو نفرت کے اسباب کیا ہیں ؟

دوم

محبت کے نتیجے میں جنم لینا والا بچہ لڑکے لڑکی کو بھی پیارا ہوتا ہے یا نہیں ؟ کبھی مرد یا عورت کو گناہ کا احساس ہوا ہو اور وہ جگر گوشہ لینے کو واپس پلٹے ہونگے یا نہیں ؟ چلیں مرد جسم نوچ کر آنکھیں پھیر لیتا ہے نو مہینے جسم میں بچہ اٹھانے والی لڑکی بھی محبت کی نشانی کو بھول جاتی ہے ؟

پتا نہیں یہ سوالات میرے ذہن میں کیوں جنم لیتے ہیں ؟ یہ حد درجہ حساسسیت کا کرشمہ ہے یا بے بس لوگوں کے بارے میں زیادہ سوچنے کا نتیجہ ؟ بہرحال سوالات پیدا ہوئے ہیں آپ ہی رہنمائی کیجئے _

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے