سی پیک وقتی نہیں، نسلوں کا منصوبہ ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ اب حقیقت بنتا جارہا ہے،یہ وقتی نہیں، نسلوں کا منصوبہ ہے۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں سی پیک کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے مزید کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان کی ترقی کو بنیاد ملی۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے باعث تھرکول سے بجلی کی پیداوار کا خواب پورا ہوگا، اس کے ذریعے افغانستان اور مغربی چین کو بھی رسائی مل سکے گی۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ افغانستان سمجھتا ہے سی پیک سے افغانستان کو بھی فائدہ پہنچے گا، یہ منصوبہ اب حقیقت بن رہا ہے جو پاکستان کو ترقی کا پلیٹ فارم فراہم کرتاہے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا ہے کہ سی پیک کے تحت ٹرانس میشن لائنیں بچھائی جا رہی ہیں، 2پاور پراجیکٹ عملی شکل اختیارکررہے ہیں۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ سی پیک کے تحت تاجروں کو کاروبار بڑھانے میں بھی مدد ملے گی، سی پیک کے تحت پراجیکٹس معاشی اور ماحولیاتی تسلسل کے اصولوں پر بن رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے