ملکہ برطانیہ کی 92ویں سالگرہ شاہی خاندان کے افراد کی شرکت

لندن ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم کی 92ویں سالگرہ کے موقع پر لندن میں ہوئے کنسرٹ میں ملکہ سمیت شاہی خاندان کے افراد نے شرکت کی۔

ملکہ نے روایات کو توڑتے ہوئے ولی عہد شہزادہ چارلس سمیت اپنے خاندان کے ساتھ کنسرٹ میں شرکت کی۔

بڑے بڑے فلم اسٹارز اور مشہور گلوکاروں نےکنسرٹ میں شرکت کرکے ملکہ الزبتھ کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔

اس سے پہلے وہ اپنی سالگرہ محل میں اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ مناتی رہی ہیں۔

ملکہ برطانیہ کی 92 ویں سالگرہ کے موقع پر برطانیہ میں دن کا آغاز 41 توپوں کی سلامی سے کیا گیا تھا۔

انہوں نے دن کے آغاز پر گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

بانوے سالہ ملکہ دنیا کی معمر ترین اور سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی شخصیت بن گئی ہیں۔

برطانیہ الزبتھ دوئم 21 اپریل سنہ 1926 کو برطانیہ کے بکنگھم پیلس میں پیدا ہوئیں اور1952ء میں ملکہ بنیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے