ٹورنٹو: وین نے راہ گیروں کو روند ڈالا، 10 ہلاک، 15 زخمی

ٹورنٹو میں وین کی ٹکر سے 10 راہ گیر زخمی
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں وین راہ گیروں کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق واقعہ فنچ ایونیو کے قریب یونگ اسٹریٹ پر پیش آیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سفید رنگ کی وین نےرکاوٹ توڑتے ہوئے جان بوجھ کر راہ گیروں کو ٹکر ماری، امدادی کارکنوں نے لاشوں اور زخمیوں کو سنی بروک اسپتال منتقل کیا۔

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، شہریوں کو جلد آگاہ کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہ متاثرین کے ساتھ ہیں اور صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

واقعے کے بعد یونگ اور فِنچ انٹرسیکشن کو نقل و حمل کے لیے بند کردیا جبکہ ٹورنٹو کی ٹرانزٹ ایجنسی نے کہا کہ اس نے علاقے سے گزرنے والی سَب وے لائن عارضی طور پر معطل کردی ہے۔

ٹورنٹو میں وین کی ٹکر سے 10 راہ گیر زخمی
پولیس کا کہنا ہے کہ وین ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔

ٹورنٹو پولیس کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

غیر ملکی خبرایجنسی نے کینیڈین نشریاتی ادارے (سی بی سی) کے حوالےسے بتایا ہے کہ وین ڈرائیو کی شناخت 25سالہ ایلیک میناسیان کے نام سے ہوئی ہے۔

کینیڈین میڈیا کے مطابق ڈرائیور کا تعلق کسی دہشت گردی تنظیم سے نہیں، ملزم نےخود کو سینیکا کالج کا طالب علم اور اونٹاریو کے علاقے رچمنڈہل کا رہائشی بتایا ہے۔

ٹورنٹو میں وین کی ٹکر سے 10 راہ گیر زخمی
واضح رہے کہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب ’جی سیون‘ ممالک کے وزراء جون میں جی سیون اجلاس سے قبل مختلف بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کے لیے ٹورنٹو میں جمع ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے