منظور پشتین کےبعض مطالبات جائزہیں، کورکمانڈرپشاور

کورکمانڈرپشاور لیفیٹنٹ جنرل نظیر احمد بٹ نے اپنی میڈیابریفنگ میں کہا کہ منظور پشتین کےبعض مطالبات جائزہیں. منظور پشتین ہمارا بھٹکا ہوا بچہ ہے،وہ آئے مجھ سے ملے. منظور پشتین بنوں کینٹ ہی میں پڑھا ہواہے.

کورکمانڈرپشاور نے کہا کہ پی ٹی ایم کی آڑمیں قومی جھنڈے کوپاؤں تلے روندنےکی اجازت نہیں دی جائے گی اور ادارے کیخلاف گالی گلوچ پر افسوس ہے، انہوں نے کہا کہ اسی پاکستانی جھنڈے کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں.

کورکمانڈرپشاور نے کہا کہ فاٹا اصلاحات نافذ نہ ہونے تک صورتحال مکمل ٹھیک نہیں ہوسکتی ، پاک فوج دوسو فیصد فاٹا اصلاحات کے حق میں ہے .انہوں نے کہا کہ بارودی سرنگیں صاف کرنے کاباسٹھ فیصد کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ مالاکنڈمیں چیک پوسٹیں سول اداروں کے حوالے کرنا شروع کر دی ہیں، جون دوہزاراٹھارہ تک فاٹا سےتیس فیصد چیک پوسٹیں ختم ہوجائیں گی.

کورکمانڈرپشاور نے یہ بھی کہا کہ احسان اللہ احسان دہشتگرد ہے اور دہشتگرد ہی رہے گا اور کسی بھی دہشتگرد کے لیے کوئی معافی نہیں، دہشتگردوں کے ہاتھوں بھٹکے ہوئے بچوں کی واپسی کیلئےریاست پالیسی بنائے گی.

کورکمانڈرپشاور نے کہا کہ پاک آفغان بارڈر کو مضبوط سے مضوط تر بنایا جارہا ہے اور پاک افغان بارڈر پر باڑلگانے پر کام تیزی سے جاری ہے، پاک افغان بارڈر پرآٹھ سوچالیس کلومیٹر باڑ لگائی جائے گی، پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے سے دونوں قوموں کی بہتری ہے، طورخم بارڈر پر افغان بھائیوں کوہر زبان میں خوش آمدید کہا جائے گا، انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر سے پشاورتک چیک پوسٹ ختم کی جائیں گی،ابھی صرف بین الاقوامی سرحدکے قریب تھریٹ ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری ساری توجہ بارڈر منیجمنٹ پر ہے، کورکمانڈرپشاور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن سے افغانستان میں موجود بعض ممالک خوش نہیں ہیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے