اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا، 119 روپے 50 پیسے کا ہوگیا

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک کا اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے کا نوٹس لینے کے باوجود امریکی ڈالر کی اونچی اڑان نہ رک سکی اور ڈالر 30 پیسے مزید مہنگا ہوکر نئی بلند ترین سطح 119 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا۔

اوپن مارکیٹ میں مسلسل روپے کے مقابلے امریکی ڈالر مہنگا ہونے پر مرکزی بینک حکام اور ایکسچینج کمپنیز کے عہداران کے ساتھ اجلاس بھی ہوا۔

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب بڑھنے کی وجہ سے مرکزی یبنک حکام نے ضرورت پڑنے پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی جو کہ بے سود نظر آرہی ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید تیس پیسے مہنگا ہوگیا جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر119 روپے 50 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 9 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کی کمی ملک بوستان کا کہنا ہے کہ بجٹ اور سیاسی صورتحال پر سرمایہ کاروں کی جانب سے ڈالر کی خریداری دیکھی جارہی ہے جبکہ انٹربینک میں ڈالر 115 روپے 62 پیسے پر ہی برقرار ہے جس کی وجہ سے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق بھی بڑھ کر 3 روپے 88 پیسے ہوچکا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے