‘مینار پاکستان جلسے میں 10 نکات کا اعلان کروں گا’

لاہور: کل مینار پاکستان جلسے میں 10 نکات کا اعلان ہوگا، تمام پارٹیاں مائنس، عمران خان کی للکار، اب الیکشن میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کا مقابلہ ہوگا۔

عمران خان نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف وزیر خارجہ ہوتے ہوئے دبئی میں بھارتی کمپنی کے لیے کام کر رہے تھے مگر حکومت کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ 29 اپریل کے جلسہ کہ حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کل مینار پاکستان جلسے میں 10 نکات کا اعلان کروں گا۔ جس میں اپنی آئندہ پالیسی دوں گا، فارن پالیسی سولین کے دائرہ اختیار میں ہے، جہاں سیکیورٹی معاملات ہوں وہاں دوسرے اداروں کی مشاورت بھی ضروری ہے۔

پہلے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ق اور دوسری جماعتیں مقابلے میں ہوتی تھیں، اب عام انتخابات میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن میں مقابلہ ہو گا۔ نواز شریف نیلسن منڈیلا نہیں بلکہ مارکوس ہیں، شہباز شریف کرپٹ ٹولے کے چیف ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے بھارت کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مودی کا مائنڈ سیٹ ایسا نہیں ہے کہ مذاکرات ہوں، مودی سے کہا تھا جو بھی ہو مذاکرات کا راستہ بند نہیں ہونا چاہیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے