اگر غدار ہوں تو قومی کمیشن بنایا جائے تاکہ حساب کتاب ہو جائے، نواز شریف

بونیر: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ اگر میں غدار ہوں تو قومی کمیشن بنایا جائے تاکہ حساب کتاب ہو جائے۔

بونیر میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران نواز شریف نے کہا کہ ہم نے دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دہشت گردی ختم کی، کراچی میں وہاں کی حکومت نے کچھ نہیں کیا ہم نے امن قائم کیا۔ جو پاکستان کا آئین توڑتے اور ملک میں دہشت گردی کا بیچ بوتے ہیں وہ محب وطن ہیں، غدار اس شخص کو کہا گیا جو وطن کے لیے مرتا ہے، یہ الٹی گنگا اب نہیں بہے گی۔ اگر میں غدار ہوں تو قومی کمیشن بنایا جائے تاکہ حساب کتاب ہوجائے، جو مجرم ثابت ہو اسے سرعام پھانسی دی جائے۔ یہ کسی مخصوص لوگوں کا ملک نہیں ہم سب کا ہے، ہم ملک کو نقصان پہنچانے والی طاقتوں کے خلاف کھڑے ہوں گے۔

نواز شریف نے کہا کہ 5 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کے الزام پر بھی کمیشن بننا چاہیے، ہم چیرمین نیب کو ایسے نہیں چھوڑیں گے، وہ بھی اس کمیشن میں پیش ہوں، چیرمین نیب کمیشن کے سامنے کہیں کہ میں معافی مانگتا ہوں اور گھر جاتا ہوں۔ عوام کے ووٹ کی حرمت کو پامال نہیں ہونے دیں گے، ملک کو نقصان پہنچانے والی طاقتوں کے خلاف کھڑے ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے