کینیڈین وزیراعظم کی آمد رمضان پر مسلمانوں کو مبارکباد اور امریکی وزیرخارجہ کے رمضان المبارک کے مطلق تاثرات

ٹورنٹو: کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے آمد رمضان کے موقع پر کینیڈا میں مقیم مسلمانوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی ہے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ہر سال مسلمانوں کے مذہبی تہواروں رمضان اورعید پر مسلمانوں کو مبارکباد دینا نہیں بھولتے اس سال بھی انہوں نے اپنی روایت برقراررکھتے ہوئےآمد رمضان کے موقع پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام کا آغاز سلام سےکرتے ہوئے کہا آج کینیڈا سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے ماہ رمضان کاآغاز ہورہا ہے۔ آنے والے ماہ میں لوگ مساجد اور اپنے گھروں میں عبادت کا اہتمام کریں گے، دن کے اوقات میں روزہ رکھیں گے اور شام میں اپنے پیاروں کے ہمراہ روزہ افطار کریں گے۔ ماہ رمضان روحانی عبادت کا مہینہ ہے اور موقع ہے سخاوت، اطمینان اور شفقت ظاہر کرنے کا۔

رمضان اسلامی کیلینڈر کا مقدس مہینہ ہے جس میں غروب آفتاب کے وقت مسلمان ایک ساتھ مل کر افطار کرتے ہیں، صدقہ دینا اسلام کا بہت اہم حصہ ہے۔ ماہ رمضان میں مسلمان صدقہ و خیرات کرتے ہیں اوراس ماہ مسلمانوں کی یہ سرگرمیاں بڑھ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکینیڈا میں ماہ رمضان کے موقع پر ہمیں مسلم کمیونٹی کے ساتھ مل کر رمضان منانے کا موقع ملتا ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے اپنی فیملی اور اپنی اہلیہ صوفی کی جانب سے تمام مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا یہ ماہ رحمتوں اور برکتوں سے بھرپورہو، ’’رمضان مبارک‘‘۔

[pullquote]رمضان المبارک محبت بانٹنے اور غریبوں کی مدد کرنے کا مہینہ ہے، امریکی وزیرخارجہ[/pullquote]

واشنگٹن: امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ رمضان مستحق افراد کی اعانت کرنے اور معاشرے میں محبتیں بانٹنے کا مہینہ ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے مسلمانوں کے مقدس مہینے کی آمد پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ میں اس ماہ کے آغاز کے موقع پر عالم اسلام کے لیے ایک بہت بابرکت اور پُر امن رمضان کی خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور ماہ صیام کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے دعا گو ہوں۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ روحانی تزکیے، مالی امداد اور عجز و انکساری کا نام ہے جس میں خاندان اور دوستوں کے درمیان روابط بحال ہوتے ہیں اور غرباء کی امداد کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، اس کے علاوہ اسی مہینے دنیا بھر کے سفارت خانے مسلمانوں اور دوسرے عقائد سے تعلق رکھنے والے افراد کو اکٹھا کرنے کے لیے خصوصی تقریبات منعقد کرتے ہیں جو امن ، استحکام اور خوشحالی کی منزل کے مشترکہ ہدف کی کامیابی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک، انڈونیشیا، ملیشیا، آسٹریلیا اور جاپان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ اور برونائی، سنگا پور، سلطنت آف عمان، کویت، عراق، ایران، فلسطین، برطانیہ، آسٹریلیا اور جاپان میں بھی رمضان المبارک 1439 ہجری کا آغاز بھی جمعرات سے ہو گا جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس بار پوری دنیا میں ایک ساتھ رمضان المبارک کے مقدس ماہ کا آغاز ہو سکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے