کشن گنگا ڈیم افتتاح؛ پاکستان کا عالمی بینک سے رجوع کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن: پاکستان نے کشن گنگا ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے افتتاح پر عالمی بینک سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے بھارت کی جانب سے کشن گنگا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے افتتاح پر عالمی بینک سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی قیادت میں 4 رکنی وفد آج واشنگٹن پہنچے گا اور عالمی بینک کے صدر سے ملاقات کرے گا۔

پاکستان کی جانب سے کشن گنگا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے افتتاح پر شدید احتجاج بھی کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارت کے کشن گنگا ڈیم منصوبے کے افتتاح پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ باہمی مذاکرات اور عالمی بینک کی ثالثی کے باوجود بھارت نے منصوبے کی تعمیر جاری رکھی اور تنازع حل کیے بغیر منصوبے کا افتتاح سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے