نگراں وزیراعظم کیلیےاب وزیراعظم سے ملاقات نہیں ہوگی اسپیکرکوخط لکھوں گا

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر اعظم کے لیے اب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات نہیں ہوگی اور اسپیکر قومی اسمبلی کو پارلیمانی کمیٹی کے لئے خط لکھوں گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نگراں وزیرِاعظم کے حوالے سے اب شاہد خاقان عباسی سے کوئی ملاقات نہیں ہوگی۔ پیر، منگل تک اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق اور وزیراعظم کو خطوط لکھ دوں گا۔ اسپیکر کو پارلیمانی کمیٹی کے لیے 2 ارکان کے نام بھیجوں گا جب کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نگراں وزیرِاعظم کے لیے ذکاء اشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام بھیجیں گے۔

واضح رہے کہ نگراں وزیر اعظم کے لیے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے درمیان کئی ملاقاتیں ہوچکی ہیں تاہم یہ ملاقاتیں سود مند نہیں رہیں۔

نگراں وزیر اعظم کی تقرری کیسے ہوتی ہے
آئین کے تحت نگراں وزیر اعظم کی تقرری قومی اسمبلی میں قائد ایوان (وزیر اعظم) اور قائد حزب اختلاف باہمی مشاورت سے کرتے ہیں تاہم اتفاق نہ ہونے کی صورت میں اسپیکر کمیٹی تشکیل دیتے ہیں جو مجوزہ ناموں پر غور کے بعد اتفاق رائے اس کا فیصلہ کرتی ہے، کمیٹی میں بھی اتفاق نہ ہونے کی صورت میں تمام مجوزہ نام الیکشن کمیشن کو ارسال کئے جاتے ہیں ، جو باہمی مشاورت سے کسی ایک فرد کو نگراں وزیر اعظم مقرر کرتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے