اسد درانی کتاب غلط کیوں؟

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل(ر)اسد درانی کی جانب سابق را چیف کے اشتراک سے کتاب لکھنا کون سی ایسی بات ہے جس پر اتنا واویلا کھڑا کیا گیا ہے.

جی ایچ کیو کی جانب سے جنرل(ر)اسد درانی کے خلاف کتاب لکھنے پر کاروائی کرنا درست نہیں، ، ،

جی ایچ کیو کا جنرل(ر)اسد درانی کے خلاف کاروائی کرنا میری سمجھ سے بالاتر ہے، ، ،

ضرورت اس امر کی تھی کہ جی ایچ کیو اس بات پر انکوائری کنڈکٹ کرتی کہ آیا جنرل(ر)اسد درانی کے انکشافات درست ہیں یا غلط؟ ؟ ؟

اگر جنرل(ر)اسد درانی کے انکشافات درست ہیں تو پھر ان جنریلوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہئیے تھی کہ جو خلاف آئین و قانون سرگرمیوں میں ملوث ہوئے اور جنہوں نے ملکی مفادات و قومی سلامتی کا سودا کیا، ، ،

دوسری صورت میں اگر جنرل(ر)اسد درانی کے انکشافات حقائق کے خلاف ہیں تو اس صورت میں بلا شک و شبہ ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہئیے، ، ،

مگر یہ کوئی طریقہ نہیں کہ آپ حقائق کو جانچے بغیر کسی شخص کے خلاف صرف اس لئے کاروائی شروع کر دیں کہ اس نے حقائق کو کیوں بے نقاب کیا، ، ،

اگر کتاب لکھنا جرم ہے تو پھر یہ جرم جنرل(ر)اسد درانی سے پہلے جنرل(ر)پرویزمشرف اور جنرل(ر)شاہد عزیز بھی کرچکے ہیں، ، ،

جنرل پرویزمشرف اور جنرل شاہد عزیز کے خلاف کتاب لکھنے پر کیوں کاروائی نہیں کی گئی؟ ؟ ؟

سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے جنرل(ر)اسد درانی کی کتاب پر تحقیقات کے لئے قومی کمیشن بنانے کا مطالبہ درست ہے، ، ،

قومی کمیشن یا جوڈیشل کمیشن اس بات کی تحقیقات کے لئے قائم ہونا چاہئیے کہ جنرل(ر)اسد درانی کی کتاب میں کس حد تک صداقت ہے؟ ؟ ؟

نگران حکومت کو چاہئیے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کے لئے فوری طور پر جوڈیشل کمیشن قائم کرے، ، ،

اگر حکومت نے جوڈیشل کمیشن کے قیام سے گریز کیا تو جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے میں اعلی عدلیہ سے رجوع کروں گا، ، ،

جنرل(ر)اسد درانی نے جو انکشافات کتاب میں کئے وہ انتہائی حساس نوعیت کے ہیں، ، ،

جنرل(ر)اسد درانی کی کتاب میں کئے گئے انکشافات کی حقیقت کو قوم کے سامنے لانا ضروری ہے، ، ،

حقائق قوم کے سامنے اس وقت تک نہیں آسکتے جب تک مذکورہ معاملے پر اعلی سطحی بااختیار کمیشن کا قیام عمل میں نہ جائے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے