نوازشریف اورمریم نواز بیرون ملک روانہ

سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز لندن کے لیے روانہ ہوگئےہیں۔

نوازشریف اور مریم نواز لندن کےلیے لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ سے روانہ ہوئے۔ نوازشریف لندن میں کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔نوازشریف اہل خانہ کےہمراہ عیدلندن میں منائیں گے۔

نوازشریف کے دونوں بیٹے حسن اور حسین لندن میں موجود ہیں۔ لندن میں نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کا علاج جاری ہے۔ انھیں پچھلےبرس اگست میں کینسر کامرض تشخیص ہواتھا جس کےبعد ان کی ستمبر میں سرجری ہوئی۔ رواں برس اپریل میں کلثوم نواز کی گردن میں دوبارہ کینسر کی علامات پائی گئیں۔

ادھر ایون فیلڈریفرنس میں آج مریم نوازکے وکیل امجدپرویزحتمی دلائل دیں گے۔آج سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کی بیٹی عدالت میں پیش نہیں ہونگی۔نوازشریف اوران کی بیٹی کوآج حاضری سےاستثنیٰ حاصل ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے